Loading
برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت عالمی فوجداری کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے گا۔ اس سے قبل وزارت داخلہ کے سیکریٹری اور لیبر پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کسی صورت بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل