Loading
اسموگ میں کمی کے بعد پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار ایک بارپھر تبدیل کردیئے گئے ہیں، 4 دسمبر سے اسکول صبح 8 بج کر 15 منٹ پر کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی وجہ سے 18 نومبر کو اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرکے صبح 8:45 مقرر کیے گئے تھے جنہیں اب تبدیل کردیا گیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کے اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہوگی۔ تمام سرکاری و نجی اسکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہےخلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں،اسکول ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل