Thursday, December 12, 2024
 

کوئٹہ، وندر آدم کھنڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

 



بلوچستان کے علاقے وندر آدم کھنڈ میں ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جاں بحق تمام افراد کی میتوں کراچی کی حسین ہزارہ گوٹھ کی امام بارگاہ ابو الفضل عباس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ مہرین اور ماریہ بتول کے علاوہ، 32 سالہ شریفہ، 20 سالہ روہابہ اور 27 سالہ انس گل علی شامل ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق بدقسمت خاندان کراچی میں اپنی بہن کی عیادت کے لیے کراچی آ رہے تھے، متاثرہ فیملی کی ایک بہن کینسر کی مریضہ ہے جو کراچی میں زیر علاج ہے۔ تمام میتوں کو غسل و کفن کے بعد آبائی علاقے کوئٹہ بذریعہ ایمبولینس منتقل کیا جائے گا۔ اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ میتیں ہزارہ کالونی کوئٹہ پہنچنے کے بعد ان کے مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل