Thursday, December 12, 2024
 

نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری جاری

 



چیمپئنزٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری بھی جاری ہے۔  آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی زیرنگرانی پچز بنانے کا عمل جاری ہے۔  کراچی کے 2 روزہ دورے پر آنے والے غیرملکی چیف کیوریٹر نے گذشتہ روز مقامی کیوریٹرزکی مدد سے اسکوائر کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی طرح پچز کوخشک کرنے کیلیے دیوہیکل پنکھے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ کے لیے اسپن پچ تیار کی جارہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل