Monday, December 16, 2024
 

پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک ابھی شروع نہیں کررہی، شوکت یوسفزئی نے وجہ بتادی

 



پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے آج سے سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ  سول نافرمانی کی تحریک بالکل شروع ہو جاتی اگر مذاکراتی کمیٹی نہ بنتی۔ پارٹی لیڈرشپ نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک موقع دیا جائے۔ بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کمزور پڑ گئی ہے اس لیے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک مزید مشکل میں نہ آئے لیکن حکومتی رویے نے مایوس کردیا ہے۔ مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔ مذاکرات نہ ہوئے تو شاید بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کسی لائحہ عمل کا اعلان ہوجائے۔ لائحہ عمل سے ملک کو نقصان ہوگا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا ہے سنجیدہ مذاکرات کی بات کرے۔اس  وقت جو باہر سے ریمیٹنسزآ رہے ہیں وہ تقریبا 34 بلین ڈالرز کے قریب ہیں۔ تین چار بلین ڈالر اوورسیز کی طرف سے آنا بند ہو گئے تو پاکستان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل