Loading
ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے تشکیل کےمراحل سے گزرنے والی ایک کہکشاں کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک کہکشاں کی نشان دہی کی ہے جو بِگ بینگ سے 60 کروڑ برس کے بعد وجود میں آئی تھی۔ ناسا کے مطابق ٹیلی اسکوپ نے اس وقت کی ایسی دیگر کہکشاؤں کی نشان دہی بھی کی ہے جو انتہائی بڑی ہے۔ سائنس دانوں نے اس کہکشاں کا نام فائر فلائی اسپارکلز رکھا ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ لامیا مولا کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایسی کہکشاں کی شناخت کی جا سکے کہ جو کائنات کے ابتدائی دور میں واضح خصوصیات رکھتی ہو، تشکیل کے دور میں اس کہکشاں کا وزن ہماری کہکشاں کے برابر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل