Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی بن جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا لیکن حل مذاکرات میں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپیکر نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی حل ہیں۔ بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ لطیف کھوسہ نے کہا ہے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہو گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل