Loading
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کے لیے 24 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا، نان فائلر کو نااہل قرار دینے، اس کی گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز اور فائلرز سے حقیقی آمدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔ مجوزہ بل میں نان فائلر کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ نان فائلر، بینک اکاوٴنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے اور کمرشل بینک اپنے اکاوٴنٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔ مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجاز ہوگا، بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل، اکاوٴنٹ منجمد ہوگا جب کہ فائلر کے والدین، اہل خانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل