Loading
اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کاروائی سے روک دیا۔ آج اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔ عامرمغل کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو حلقہ این اے46 سے متعلق بھی کاروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔ این اے 46 سے انجم عقیل خان ایم این اے بنے، عامر مغل نے ان کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن ٹریبیونل اب تینوں حلقوں سے متعلق کارروائی آگے نہیں بڑھا سکے گا۔ عامرمغل نے نئے الیکشن ٹربیونل کی تعیناتی کو چیلنج کررکھا ہے۔ عامرمغل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل سن رہے ہیں۔ الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل