Monday, December 23, 2024
 

پنجاب حکومت کا طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

 



وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔ مزید پڑھیں: اپنے بچے آرام سے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں رل رہے ہیں، مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو انٹرنیشنل اسکالر شپس بھی فراہم کریں گے، انہوں نے ہونہار اسکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں ہونہار اسکالر شپ کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا آغاز کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل