Loading
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ آج سنانے کا اعلان منسوخ کردیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی، وکیل خالد چوہدری نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں آج فیصلہ آئے گا۔ جج احتساب نے کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئے گا، چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائی کورٹ کا کورس بھی ہے، دس منٹ تک تاریخ معلوم کر لیجئے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا، محفوظ فیصلہ آج سنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل