Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پیکا آرڈیننس لے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیکا آرڈیننس کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ پہلے سے گرفتار عالمگیر خان کو جیل سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سیشن جج ایسٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل