Loading
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سریرام کرشنن کو وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت کے طور پر نامزد کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سریرام کرشنن ٹیکنالوجی کے حوالے متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں، وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلق پالیسی سازی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے وائٹ ہاؤس اور کرپٹو کرنسی سے متعلقہ نگران ڈیوڈ سیکس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ سری رام کرشنن اے آئی میں مسلسل امریکی برتری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق صدر کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور حکومت کی اے آئی پالیسی کی تشکیل اور ہم آہنگی میں مدد کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل