Monday, December 23, 2024
 

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 



پاکستان کے معروف نعت خواں اور معروف شخصیت مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Saifullah Junaid Jamshed (@saifullahjunaidjamshed) تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔  سادگی سے منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Waseem Badami (@waseembadamii)  ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے خاص لمحات وسیم بادامی انسٹاگرام پر شیئر کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل