Monday, December 23, 2024
 

خدیجہ شاہ کا مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

 



معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائ یکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی  ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں خدیشہ شاہ نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی مقدمات میں شامل کیا گیا، ایک سال جیل میں رہی پھر ضمانت منظور ہوئی، مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزید خفیہ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس میں استدعا کی گئی کہ عدالت گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو درخواست گزار اور اُسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس  اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل