Monday, December 23, 2024
 

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری؛ وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

 



حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جب کہ اسی دوران وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے۔ فریقین کے مابین مذاکرات کے لیے حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے 7 اور پی ٹی آئی کے 3 ارکان شامل ہیں۔ ایک جانب جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی برف کو پگھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام ساڑھے 5 بجے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل