Saturday, January 04, 2025
 

عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

 



سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست شیر افضل مروت کی وساطت سے درج کروائی گئی تھی جس کو آئینی بینچ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔  سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ آئینی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ پر نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ یہ درخواست حمزہ شہباز نے دائر کروائی جس پر سماعت 9 جنوری کو سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کیخلاف درخواست کو بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔ آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل