Saturday, January 04, 2025
 

160 کروڑ کے بجٹ والی فلم صرف 47 کروڑ تک محدود، سلمان خان کی ’مدد‘ بھی کام نہ آئی

 



بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون کے لیے 2024 کی آخری فلم "بےبی جان" ایک بڑی ناکام فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں سلمان خان کی مختصر انٹری کے باوجود یہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "بےبی جان" کا بجٹ 160 کروڑ روپے تھا، لیکن فلم ریلیز کے آٹھ دن بعد بھی صرف 47 کروڑ کما سکی۔ پہلے دن کی کمائی محض 12 کروڑ رہی، جو کسی بڑے انٹرٹینر کے لیے انتہائی کم ہے۔ ورون دھون ایکشن فلموں میں انٹری دینے کے لیے اس فلم پر بھاری امیدیں لگائے بیٹھے تھے، لیکن شائقین پر فلم کا جادو نہ چل سکا۔  باکس آفس ماہرین کے مطابق "بےبی جان" بھارتی فلم "تھیری" کی کہانی سے متاثر تھی، مگر فلم میں کی گئی تبدیلیاں اور ناقص اسکرپٹ فلم بینوں کو پسند نہیں آیا۔ "سنگھم اگین" کے بعد سلمان خان کی اس فلم میں مختصر انٹری ہوئی، لیکن ان کا جادو بھی فلم کو کامیاب نہ بنا سکا۔ ماہرین کے مطابق فلم کا اسکرپٹ اور ایکشن توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل