Loading
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مسلح ملزمان دودھ کے بیوپاری سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے، جس کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں نامعلوم ملزمان نے دودھ کے بیوپاری سے لاکھوں روپے نقدی رقم چھین لی اور با آسانی فرار ہوگئے اور سی سی ٹی فوٹیجز میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے گاڑی کو اسلحے کے زور پر روکا اور پیچھے بیٹھے ہوئے ملزم نے اسلحے کے زور پر نقدی رقم چھین لی۔
متاثرہ بیوپاری کے مطابق ملزمان 24 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ہیں اور واقعے کی اطلاع شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کو دے دی گئی ہے۔
ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے تاہم فوری طور پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے، متاثرہ شہری کو تھانے بلایا ہے اور ان کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائےگا تاہم ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل