Loading
لنڈی کوتل میں فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے مبینہ ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ لنڈی کوتل میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم پر شہریوں کی مبینہ کردار کشی اور بلیک میلنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم مبینہ طور پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرتا تھا، متاثرین سے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ اور دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق فیک اکاؤنٹس کے مبینہ نیٹ ورک کے سرغنہ زاہد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف شاہ فہد کی درخواست پر تحقیقات کی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل