Loading
اورنگی ٹاؤن میں راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اویس کو اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کے بعد گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ واقعہ 21 اگست 2026 کو اورنگی سیکٹر اے 15 کے قریب پیش آیا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل