Loading
شہر قائد میں بادلوں کا راج ہے جس کے سبب مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو اور دادو میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل