Sunday, August 23, 2026
 

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری

 



فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد لائبہ نذر سے اہلخانہ نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ تربت کے رہائشی نذر محمد نے اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے نکلی تھی جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہے۔ والد نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ لائبہ نذر کہاں اور کس کے ساتھ ہے، اگر لائبہ نذر کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے فعل کیساتھ خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کو دہشتگردی سے بیزاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل