Loading
چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل