Loading
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل