Wednesday, February 19, 2025
 

30 برسوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ برس قتل ہوئے

 



صحافیوں کی تحفظ کی تنظیم سی پی جے نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 18 ممالک میں 124 صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قتل ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی تنظیم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 گزشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا۔ اسرائیل کی غزہ جنگ کے باعث صحافی دہائیوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔  گزشتہ برس قتل ہونے والے 124 صحافیوں میں سے 70 فیصد اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق ہوئے۔ رواں برس کے پہلے ماہ میں بھی صحافیوں اور میڈیا ورکز کی 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ قبل ازیں سال 2023 میں 102 اور سال 2022 میں 69 صحافی ہلاک ہوئے تھے تاہم گزشتہ برس اسرائیل نے غزہ جنگ میں تمام تر صحافتی اصولوں کو پامال کیا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل