Loading
فیس بک پر ہونے والی محبت نے عاشق کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر مجبور کرکے جیل کی سیر کروا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے رہائشی 30 سالہ بادل بابو کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا۔ بابو بادل نے فیس بک پر بننے والی اپنی دوست سے ملنے پاکستان جانے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ پانچ روز قبل سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران بابو بادل کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دھر لیا۔ جس پر اس نے اپنی پریم کہانی سنا دی۔ بادل بابو کو کوئی بھی سفری دستاویز نہ ہونے کے باعث پاکستان کے فارن ایکٹ 13 اور 14 کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں بادل بابو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کا 14 روزہ جیوڈیشل کسٹڈی میں دیدیا گیا۔ اگلی سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت سے ملنے بھارت سے کوئی پاکستان پہنچا ہو۔ اس سے قبل بھارتی لڑکی انجو بھی پاکستان میں اپنے محبوب سے ملنے گئی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔ گزشتہ برس سیما حیدر نامی خاتون پب جی گیم پر بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی اور شادی کی۔ اسی طرح گزشتہ برس ہی سال 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل