Loading
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال کے بعد 2.1 ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ (جاری کھاتہ) 2 ارب ڈالر خسارے کا شکار رہا تھا جب کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا۔ ملکی جاری کھاتہ اس سے قبل مالی سال 2011 میں 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا ۔ مرکزی بینک کے مطابق جون 2025 میں جاری کھاتہ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جب کہ جون 2024 میں جاری کھاتہ 50 کروڑ ڈالر خسارے کا شکار تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل