Thursday, October 08, 2026
 

سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری

 



سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلے دن 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی، ون لنک کے ذریعے 10 ہزار عازمینِ حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی، 899 افراد نے بینک کارڈ جبکہ 3 ہزار 612 افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی۔ ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیا، حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 9 اشاریہ 3 ارب روپے موصول ہو گئے۔  سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے، دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل  فٹنس سرٹیفیکیٹ اپلوڈ کرنا لازم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل