Loading
جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ عبوری کپتان کیشو مہاراج گروئن انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کے دوران بائیں طرف کی گروئن میں کھنچاؤ کی شکایت ہوئی۔ وہ انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وطن واپس جائیں گے۔ مہاراج کی عدم موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو اتوار سے شروع ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینیورن متھوسامی کو مہاراج کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا نے تیز گیند باز لنگی نگیدی کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، جن کی سیریز کے درمیان میں ٹیم میں شامل ہونے کی امید تھی۔ یہ فیصلہ ان فاسٹ بولرز کو مزید مواقع دینے کے لیے کیا گیا ہے جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی۔ واضح رہے کہ مہمان ٹیم دوسرا ٹیسٹ ایک صفر کی برتری کے ساتھ کھیلنے جا رہی ہے۔ پہلے میچ میں کوئنز اسپورٹس کلب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے 328 رنز کی بڑی فتح حاصل کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل