Loading
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ویمنز کرکٹرز کا کیمپ 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 خواتین کھلاڑیوں کو اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے طلب کیا ہے۔ ستائیس روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔ 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی، پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، تینوں میچ کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل