Loading
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے عزم کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تمام اہم شعبوں میں تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کے درمیان اس مقصد کے لیے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے پر اتفاق ہوا تاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کو جلد حتمی شکل دی جا سکے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کے لیے ترکیے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل