Friday, July 04, 2025
 

بی بی ایل سیزن 15 کا شیڈول جاری؛ شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

 



آسٹریلیا کی مشہور زمانہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 15ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میچز 14 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 25 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہر رات کرکٹ ایکشن ہوگا، صرف کرسمس کی شام اور دن کے وقت میچز نہیں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ایک زبردست اور انتہائی دلچسپ مقابلے سے ہوگا، جب پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں پرتھ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ افتتاحی میچ کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلی باربی بی ایل میں جلوہ گر ہوں گے، جو سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by KFC Big Bash League (@bbl) مزید سنسنی خیز لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملے گا جب بابر اعظم کی ٹیم سڈنی سکسرز کا مقابلہ برسبین ہیٹ سے ہوگا، جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہین آفریدی اس سال کے بی بی ایل ڈرافٹ میں نمبر 1 پک تھے اور برسبین ہیٹ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ کا اہم حصہ ہوں گے۔ بی بی ایل کے منتظمین نے اس سیزن کو فینز کے لیے مزید پُرکشش بنانے کی غرض سے ایسا شیڈول تیار کیا ہے جس کے تحت ہر ٹیم اپنے ابتدائی 10 دنوں کے اندر کم از کم ایک ہوم میچ ضرور کھیلے گی۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں لانا اور ٹی وی ویورشپ میں اضافہ کرنا ہے۔ رواں سیزن پاکستانی شائقین کے لیے بھی خاصا دلچسپ ہوگا، کیونکہ ان کے پسندیدہ اسٹارز آسٹریلیا کی سرزمین پر شاندار کارکردگی دکھاتے نظر آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل