Friday, July 04, 2025
 

5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

 



انسداد دہشت گردی عدالت 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔ پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل