Friday, July 04, 2025
 

پانچ رنز پر 7 آؤٹ: بنگلا دیشی کھلاڑی نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتا دی

 



بنگلا دیش کو سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 77 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مہمان ٹیم نے محض 5 رنز پر اپنی 7 وکٹیں گنوا دی تھیں جس کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 245 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے مثبت آغاز فراہم کیا تاہم 100 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد بنگلا دیشی ٹیم سنبھل نہ سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے 105 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران، ذاکر علی کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ شکست کے بعد بنگلا دیش ٹیم کے فاسٹ بولر تسکین احمد کا کہنا تھا کہ 17ویں اوور میں نجم الحسین شانتو کے رن آؤٹ ہونے کے بعد 18ویں اوور میں دو وکٹیں گرنے سے میچ سری لنکا کے حق میں چلا گیا۔ @obuofficial2 Turning Point! Shanto Run Out By Milan Sri Lanka Vs Bangladesh 1st ODI at RPICS in 2025 #SLvsBAN ♬ Taambdi Chaamdi - Kratex & Shreyas تسکین احمد کا کہنا تھا کہ ’’میں توقع کر رہا تھا کہ اگر ہمارے پاس پانچ سے سات اوورز ہوئے تو میچ جیت جائیں گے۔‘‘ فاسٹ بولر کا اندازہ درست بھی لگ رہا تھا، کیونکہ تنزید حسن اور نجم الحسن شانتو نے صرف 16 اوورز میں ٹیم کا اسکور 96 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر پہنچا دیا تھا، جبکہ ہدف 245 رنز تھا۔ لیکن اکثر اوقات توقعات حقیقت سے مختلف ہوتی ہیں، اور اچانک بیٹنگ لائن لڑکھڑا جاتی ہے۔ بنگلا دیش نے صرف پانچ رنز کے دوران اپنی سات وکٹیں گنوا دیں۔ تسکین احمد نے اعتراف کیا کہ یقینی طور پر، ہم نے درمیانی مرحلے میں بہت بری بیٹنگ کی لیکن 16 اوورز میں 100 رنز بنا کر ہم نے اچھا آغاز کیا تھا لیکن پھر 100 رنز پر 2 اور 107 رنز پر 8 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہونا بہت مہنگا پڑا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ’’ذاکر علی نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور وہ وکٹ پر جَم کر کھیل رہے تھے، اگر ان کے ساتھ مزید دو سے تین بلے باز ہوتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔ لیکن تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے اچھی بیٹںگ نہیں کی کیونکہ وکٹ بھی خراب نہیں تھی، یہ ہماری ناکامی ہے۔‘‘ تسکین احمد کا کہنا تھا کہ شاید اوپر تلے وکٹیں گرنے سے ہم گھبرا گئے اور میچ ہار بیٹھے، دباؤ میں آکر اپنی مزید وکٹیں بھی گنوائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل