Loading
فیفا کلب ورلڈ کپ میں اسپینش سائیڈ ریال میڈرڈ نے یوونٹس کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم پر منعقدہ مقابلے میں دوسرے ہاف کے شروع میں گونزالو گارشیا نے فیصلہ کن گول بنایا، انہوں نے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے شاندار کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا۔ رینڈال کولو موآنی کی کاوش رائیگاں گئی، کیلیان ایم باپے نے 68ویں منٹ میں گارشیا کی جگہ کھیل کر کلب ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل