Loading
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان آج ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کو پی سی بی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔ ٹیم اسکواذ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ کی کل پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کی وجوہات بھی بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز نے ہفتے کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو فائنل کرلیا ہے۔ تین ملکی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ جس کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ شارجہ میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا میں ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر احمد دانیال کی تین ملکی سیریز میں اب شرکت ممکن نہیں رہی تاہم سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل