Monday, August 18, 2025
 

پی سی بی ویمن کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 21 اگست سے شروع ہوگا

 



پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 اور ایمرجنگ ویمن کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کے مطابق  یہ ٹرائلز 21 اگست سے دو ہفتے تک ملک کے آٹھ شہروں میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گی جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں۔ انڈر 19 کی کم از کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔ ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے چار ٹیموں کے ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ایک انڈر 19 اسکواڈ تیار کیا جائے گا جو رواں سال بنگلادیش کا دورہ کرے گا۔ ٹرائلز کا آغاز 21 اگست کو کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر سے ہوگا جبکہ لاہور، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں بھی مرحلہ وار ٹرائلز لیے جائیں گے۔ قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی رکن بتول فاطمہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق ریجنل کوچز کے ہمراہ ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کو اپنی عمر کی تصدیق کے لیے بی فارم، شناختی کارڈ یا نادرا کا جاری کردہ پیدائش سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل