Loading
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں۔ ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا۔ بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے کے مطابق کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوئی جس کا تعلق جلال پور جٹاں سے تھا۔ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔ ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل