Loading
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حمل کے دوران ضروری وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے سے عورت میں صحت مند بلڈ پریشر برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ حاملہ خواتین میں کاپر اور مینگنیز جیسے معدنیات کی زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک پائی جاتی ہے۔ ہائپرٹینشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وٹامن بی 12 کی اعلی سطح بھی حاملہ خواتین میں بعد کی زندگی میں کم بلڈ پریشر سے منسلک پائی گئی ہے۔ سرکردہ محقق اور وبائی امراض کے ماہر، منگیو ژانگ نے کہا کہ حمل کے دوران ان ضروری معدنیات اور وٹامنز خاص طور پر کوپر، مینگنیز اور وٹامن بی 12 کا ہونا ہائی بلڈ پریشر کے خلاف حفاظتی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل