Loading
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری کو گھیرلیا اورمسلح ملزمان اسلحے کے زورپر شہری سے 4 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا گیا۔ واردات میں ملوظ ملزمان نے ماسک سے چہرے کوچھپایا ہوا ہے، پی آئی بی پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم تین روزگزرجانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل