Sunday, March 09, 2025
 

’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا رول شاہ رخ سے پہلے کس اداکار کو آفر کیا گیا تھا؟

 



بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے انکشاف کیا  ہے کہ شاہ رخ خان  کی سپرہٹ فلم ’’ ڈر ‘‘  میں ولین کا کردار ادا کرنے کی پہلے انہیں پیش کش کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں اپنے 30 برس مکمل ہونے پر عامر خان نے ایک تقریب  میں یہ انکشاف کیا کہ ’’ ڈر ‘‘ فلم میں  جنونی ولین کا رول  یش چوپڑا نے شاہ رخ  خان سے پہلے انہیں آفر کیا تھا۔ عامر خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ  میں ’’ ڈر‘‘ میں راہل مہرہ کا رول کرنے جارہا تھا مگر پھرکئی وجوہات کی بنا پر  میں  نےیش چوپڑا سے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ سپراسٹار نے کہا کہ یہ فلم بہت شاندار انداز میں بنائی گئی تھی اور فلم کے ولین راہل مہرہ کا کردار درحقیقت شاہ رخ خان ہی پر سُوٹ کرسکتا تھا۔ شاہ رخ نے اس رول میں زبردست  اداکاری کی، میرا خیال ہے کہ میں اس کردار سے اس طرح انصاف نہیں کرپاتا جو شاہ رخ خان نے کیا، انہوں نے اس کردار کو امر کردیا۔ واضح رہے کہ 24  دسمبر کو 1993 کو ریلیز ہونےو الی فلم ’’ڈر‘‘ جس میں ہیرول کا رول سنی دیول نے کیا تھا، سپرہٹ ثابت ہوئی تھی اور اس فلم نے شاہ رخ خان کے کیریئر کو کامیابی کی شاہ راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں جوہی چاؤلہ کے کردار ’ کرن‘ کا نام ادا کرنے کا شاہ رخ خان کا انداز ’ کک، کک، کک کرن‘ بہت مقبول ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل