Sunday, March 09, 2025
 

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھ میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟

 



بالی ووڈ انڈسٹری میں بچن خاندان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہے۔  امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اکثر دو دو گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہوتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اس روایت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روایت ان کی والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔ امیتابھ بچن نے بھی ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کبھی کبھار تفریحاً تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل