Loading
حیدرآباد کے علاقے چانگ گوٹھ میں نہر کے ساتھ گزرنے والی سڑک پر آئل سے بھرے ایک ٹینکر کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سڑک سے اتر کر گیلی اور نرم زمین میں دھنس گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹینکر کو بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کا اگلا (ڈرائیونگ سیٹ والا) اور پچھلا ٹائر نرم زمین میں دھنس گیا تھا، جس سے ٹینکر کے الٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ فوری اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریکوری وہیکل اور ہیوی کرین کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کارروائی میں چار گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، تاہم ٹینکر کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل