Monday, June 30, 2025
 

اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیا

 



پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ اظہر محمود کی پہلی اسائمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ اظہر محمود کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم  ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقی کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو میچز پاکستان میں طے ہیں، جن کے لیے اطہر محمود ٹیم تیار کریں گے۔ اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل