Monday, June 30, 2025
 

ایچ ای سی: عدالتی حکم کے باوجود ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو چارج لینے سے روک دیا گیا 

 



اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان ( ایچ ای سی) نے عدالتی احکامات پر بحال کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم کو چارج لینے سے روک دیا۔  ڈاکٹر ضیا القیوم جب اپنے عہدے کا چارج لینے ایچ ای سی کے دفتر پہنچے تو انکی گاڑی کو ایچ ای سی کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردیے گئے اور گیٹ پر موجود حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں۔  یاد رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر ضیا القیوم کو پیر کی صبح عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد وہ جوائننگ کیلئے ایچ ای سی پہنچے تھے۔ ڈاکٹر ضیا القیوم کے مطابق ان سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی اور انہیں دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا، کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔ یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا، پیر کی صبح عدالت نے انکی برطرفی کے اقدام کو اگلی سماعت تک معطل کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر ضیا القیوم بحال ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ضیا القیوم نے ای میل کے ذریعے ایچ ای سی کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور ای میل پر جوائننگ بھی دے دی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل