Monday, June 30, 2025
 

میرب سے علیحدگی کے بعد عاصم پھر سے ہانیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہیں سرگرم

 



اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے سرگرم ہونے لگیں۔  حال ہی میں اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عاصم منگنی ختم کرنے کے بعد پھر سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اب گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو اور ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by FUCHSIA Magazine (@fuchsia_magazine) سوشل میڈیا پر عاصم اظہر ایک ویڈیو میں ’پیلے رنگ گا کیپ‘ پہنے نظر آئے جس کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اسی رنگ اور برانڈ کی کیپ پہنے ایک اسٹوری انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس نے ان دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ’لو برڈز‘ پھر سے ایک دوسرے سے قریبی تعلق میں ہیں مگر چھپا رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں عاصم نے منگنی توڑی ہے یا پھر یہ صرف ایک اتفاق ہے کیونکہ ایک جیسا کیپ دونوں کے پاس ہوسکتا ہے۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل