Monday, June 30, 2025
 

کراچی: نیٹ کیبل میں پھنسے پرندے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 



کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب  ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی  رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ  آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو آزاد کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ لوگوں کی مدد سے سیٹرھی پر چڑھ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس طریقے سے بھی وہ  چیل ریسکیو نہیں کرا سکے ۔ اس عمل کے بعد مقامی رہائشی آصف خان  بانس کے ساتھ ایک اضافی لکڑی لگاتے ہیں۔وہ اس بانس کو لے کر ایک ٹرک پر چڑھ کر چیل کے پھنسے پر کو تار سے نکالتے ہیں، مذکورہ شہری کے اس ریسکیو عمل سے پھنسی ہوئی چیل آزاد ہوجاتی ہے، ان کے اس ریسکیو عمل کو وہاں موجود شہری سراہتے ہیں۔ آصف خان نے بتایا کہ جانور اور پرندے خدا کی مخلوق ہیں ۔جس طرح ہم انسانوں کی مدد کرتے ہیں ۔ہمیں مصیبت کے وقت ان بے زبان پرندوں اور جانوروں کی مدد بھی کرنی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل