Loading
شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعےئ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، 7 جاں بحق، متصل عمارتیں متاثر مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، ا2 سنارکل اور متعدد ایمبولینسز جائے وقوع پر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر بھی جائے وقوع پر پہنچائے گئے۔ علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کے100 سے زائد اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لوگوں کے ہجوم، جگہ جگہ راستے بلاک اور نیٹ ورک کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں ملبے سے مز ید افراد نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ کلیئر ہونے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل