Monday, July 07, 2025
 

واٹس ایپ کی نئی سہولت، جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی

 



پیغام رسانی کی معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے آئی فون صارفین کیلیے ایک نئے اور منفرد فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ فیچر دراصل اُن صارفین کیلیے ہوگا جو اپنے دوستوں یا گروپ میں میسج کرتے کرتے کسی اور مصروفیت میں لگ کر بھول جاتے ہیں اور پھر بعد میں جب انہیں یاد آتا ہے تو ٹائپ کیا گیا ’ڈرافٹ میسج‘ کھو ہوجاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے بعد واٹس ایپ کے آئی فون صارفین ڈرافٹ میسج کو باآسانی تلاش کرسکیں گے اور یہ بالکل ویسے ہی ہوگا جیسے عام چیٹ میں میسجز کو وہ تلاش کرتے ہیں۔ فیچر کے تحت صارفین کو ایک نیا آپشن "سرچ فار ڈرافٹ میسجز" ایک سرچ بار دیا جائے گا جس پر ٹائپ کر کے وہ اپنے متعلقہ میسج تک بغیر وقت ضائع یا اسکرول کیے آسانی سے پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ آئی فون صارفین کیلیے پیغامات کا ایک فلٹر آپشن، سینڈ، ریسیو اور ڈرافٹ متعارف کرایا جائے گا جس پر کلک کر کے صارف کو اپنی خواہش کے مطابق مطلوبہ پیغام علیھدہ سے نظر آجائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کیلیے آسانی پیدا کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ صارفین کوفت سے گزرے بغیر آسانی سے جوابات دے سکیں۔ کمپنی کی جانب سے ابھی اس فیچر کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی سہولت مخصوص صارفین کو فراہم کردی گئی ہے تاکہ آزمائش کی جاسکے اور پھر کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر کے ڈھائی ارب صارفین کو پیش کیا جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل